’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘، جنوبی اور شمالی پنجاب کیلئے علیحدہ کمپنیوں کے قیام کا فیصلہ
علیحدہ کمپنیوں کے قیام سے پروگرام پر تیز رفتاری سے عملدرآمد اور وسائل کا بروقت استعمال یقینی بنایا جا سکے گا‘وزیراعلیٰ شہباز شریف
منگل 23 اگست 2016 20:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اجلاس منعقد ہوا جس میں پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کے تحت جنوبی اور شمالی پنجاب کیلئے علیحدہ علیحدہ صاف پانی کمپنیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا منصوبہ صحت مند زندگی کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ کے تحت اربوں روپے سے شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا اور اس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے کوالٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی اور شمالی پنجاب کیلئے علیحدہ کمپنیوں کے قیام سے نہ صرف ’’خادم پنجاب صاف پانی پروگرام‘‘ پر موثر انداز اور تیز رفتاری سے عملدرآمد ہوگا بلکہ اربوں روپے کے وسائل کا بروقت استعمال بھی یقینی بنایا جا سکے گا اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی خدمات کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.