ایم کیو ایم کے رہنماکنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 23 اگست 2016 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء ) سندھ ہائیکورٹ کی انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے ایم کیو ایم رہنماؤں کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سندھ ہائیکورٹ کی انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج نے ایم کیو ایم رہنماؤں کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری میں کنور نوید جمیل، قمر منصور اور شاہد پاشا کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا۔ایم کیو ایم کے تینوں ملز موں کے خلاف بغاوت ، جلاؤ گھیراؤ، اشتعال انگیزی کے الزامات شامل ہیں ،تینوں ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تینوں رہنماؤں کو سخت سکیورٹی میں سندھ ہائیکورٹ میں لایاگیا جہاں انہیں سندھ ہائیکورٹ کی انسداد دہشتگردی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔