دہشت گردوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا،دہشت گردوں کے تمام سلیپر سیلز اور نیٹ ورک ختم کریں گے،فاٹا میں آپریشن کے نتیجے میں صورتحال مزید بہتر ہورہی ہے،جو کامیابیاں حاصل کیں انہیں مستحکم کررہے ہیں،کومبنگ آپریشن سے دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کا صفایا ہورہا ہے سرحد کے آرپار غیر قانونی آمدورفت کو بلاامتیاز روکا جائے گا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کرم ایجنسی کے دورے کے موقع پر فوجی جوانوں اور افسران سے خطاب آرمی چیف کا کومبنگ آپریشن میں پیش رفت پر اطمینا ن کااظہار،آپریشنز بارے بریفنگ بھی دی گئی ،آئی ایس پی آر

منگل 23 اگست 2016 20:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف پاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے، ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلافبلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا،دہشت گردوں کے تمام سلیپر سیلز اور نیٹ ورک ختم کریں گے،فاٹا میں آپریشن کے نتیجے میں صورتحال مزید بہتر ہورہی ہے،جو کامیابیاں حاصل کیں انہیں مستحکم کررہے ہیں،کومبنگ آپریشن سے دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کا صفایا ہورہا ہے سرحد کے آرپار غیر قانونی آمدورفت کو بلاامتیاز روکا جائے گا۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرم ایجنسی کے علاقے ٹل کا دورہ کیا اور دہشتگردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن میں مصروف نوجوانوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کرم ایجنسی میں کومبنگ اور آئی بی اوز آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے کومبنگ آپریشن میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف ملک بھر میں بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا،دہشتگردوں کو دوسرے ملک کے خلاف پاک سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے،فاٹا میں آپریشن کے نتیجے میں صورتحال مزید بہتر ہورہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ کومبنگ آپریشن سے دہشتگردوں اور ان کے ہمدردوں کا صفایا ہورہاہے ،فاٹا میں فوجی آپریشنز سے ملنے والی کامیابیوں کو مستحکم کردیا ہے، اب ہم دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ رہے ہیں۔آرمی چیف کی بارڈر کے آرپار دہشتگردوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سرحد کے آرپار غیر قانونی آمدورفت کو بلاامتیاز روکا جائے گا۔اس سے قبل آرمی چیف کرم ایجنسی پہنچے تو کورکمانڈر پشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان نے انکا استقبال کیا۔