پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلاسفی کے سینئر پروفیسرکی کتاب شائع ہوگئی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 23 اگست 2016 20:07

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 23 اگست۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ فلسفہ کے زیر اہتمام "قرآنی الٰہیات، فلسفہ اور روحانیت" پر انگریزی میں ایک کتاب شائع کی گئی ہے جوشعبہ کے سینئر استاد اور سابق چےئرمین ڈاکٹر عبدالحفیظ فاضلی کی مسلم الٰہیات، مسلم فلسفہ اور تصوف پر علمی اور تحقیقی کاوشوں کا حاصل ہے۔

(جاری ہے)

یہ کتاب شعبہ فلسفہ کی طرف سے پنجاب یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کی لائبریریوں کوبھیج دی گئی ہے اور جلد ہی پاکستان کی دیگر یونیورسٹیوں اور پبلک لائبریریوں کو بھجوائی جا رہی ہے۔ 'تلاش حق'کے عنوان سے ڈاکٹر عبد الحفیظ فاضلی کی مسلم فلسفے پر اردو زبان میں علمی اور تحقیقی مضامین پر مشتمل کتاب اس وقت طباعت کے ابتدائی مراحل میں ہے۔

متعلقہ عنوان :