پنجاب رینجرزجنگلی حیات کے تحفظ اور شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لے رہی،لیفٹیننٹ کرنل ناصر محمود خاں

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 23 اگست 2016 20:05

چونیاں(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 23 اگست۔2016ء ) جنگلی حیات کے تحفظ اور شجر کاری میں مہم پنجاب رینجرز بھر پور حصہ لے رہی ،سینکڑوں پرندے آزاد کیئے جا رہے ہیں اور ہزاروں پودے لگاجا رہے ہیں ان خیالا ت کا اظہار23ونگ ستلج رینجرزکے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ناصر محمود خاں نے شجر کاری مہم کی افتتاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میجر جنرل پنجاب رینجرز عمر فاروق برکی کی ہدایت پر پو رے پنجاب میں لاکھوں کی تعداد میں پو دے لگاجا چکے ہیں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیئے مئوثر اقدامات کیئے جا رہے ہیں دیگر سرکاری ادارے بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں اور مقامی شہری بھی شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کیا جاسکے جس سے جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے تقریب میں دی ایس پی چونیاں مرزا عبد القدوس بیگ،ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افیسر خلیل احمد،DSRنجم الحسن مرزا،انسپکٹرکامران سمیت رینجرز کے جوانوں کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں رینجرز پبلک سکول کے طلبا و طالبات نے شجر کاری اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خوبصورت ٹیبلو پیش کیئے تقریب کے آخر میں شجر کاری مہم کی آگاہی کے متعلق ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سلتج رینجرز23ونگ کے جوانوں ،طلبا و طالبات اور مقامی شہریوں نے بھرپورحصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :