الطاف حسین کی تقریر پر عوام کیجانب سے بہت کالز آئی ہیں، اس حوالے سے کچھ شواہد ایم کیو ایم سے وابستہ ایک شخص کی جانب سے دیے گئے ہیں: لندن پولیس

muhammad ali محمد علی منگل 23 اگست 2016 20:05

الطاف حسین کی تقریر پر عوام کیجانب سے بہت کالز آئی ہیں، اس حوالے سے ..

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) لندن پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر پر عوام کیجانب سے بہت کالز آئی ہیں جبکہ اس حوالے سے کچھ شواہد ایم کیو ایم سے وابستہ ایک شخص کی جانب سے دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نے الطاف حسین کی تقریر کیخلاف کالز کرکے شکایات درج کروائی ہیں۔ فی الحال الطاف حسین کی تقریر کے متن کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم سے وابسطہ ایک شخص کی جانب سے کچھ شواہد بھی دیے گئے ہیں۔ جرم کے شواہد ملے تو کراون پراسیکیوشن سروس سے مشاورت کرینگے۔