واپڈا کی نجکاری کے خلاف سمبڑیال اور بھوپالوالہ میں ہڑتال

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 23 اگست 2016 20:03

سمبڑیال(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 23 اگست۔2016ء ) واپڈا کی نجکاری کے خلاف گیپکوسب ڈویژن سمبڑیال اور بھوپالوالہ میں 2روز سے ہڑتال جاری ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے واپڈا کی نجکاری کے خلاف ریجن بھر کی طرح گیپکو سب ڈویژن سمبڑیال اور بھوپالوالہ میں 2روز سے مکمل ہڑتال جاری ہے اور عملہ نے دفاتر کی مکمل تالا بندی کررکھی ہے ،بجلی کے بلوں میں درستگی اور دیگر شکایات کے حوالہ سے آنے والے صارفین دفاتر بند ہونے اور ہڑتال ہونے کے باعث مایوس گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں اور 2روز سے جاری ہڑتال کے باعث صارفین چکر لگا لگا کر ذلیل و خوار ہورہے ہیں ۔

رابطہ کرنے پر SDOقمر الزمان سمیت دیگر عملہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے واپڈا کی نجکاری کے فیصلہ کی واپسی تک ہڑتال روزانہ کی بنیاد پر بدستور جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :