وریو فیملی کی نواز شریف سے ملاقات

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 23 اگست 2016 20:03

سیالکوٹ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 23 اگست۔2016ء ) رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی کی قیادت میں وریو فیملی نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ وریو فیملی کے ترجمان صوفی محمد اسحاق کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وریو خاندان کی سیاسی و سماجی خدما ت کو بیحد سراہا۔ سابق صوبائی وزیر چوہدری خوش اختر سبحانی، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق اختر سبحانی، چئیرمین یونین کونسل پڑتانوالی چوہدری رضا سبحانی اور ایم ایل اے چوہدری محمد اسحاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی نے وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ضلع سیالکوٹ کی علاقائی سیاست،تعمیر و ترقی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اخبارنویسوں سے دوران گفتگو رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سیالکوٹ، لاہور موٹر وے، ڈسکہ پسرور روڈ اور پسرور سیالکوٹ کی فوری تعمیر کا اعلان کر کے سیالکوٹ، ڈسکہ اور پسرور کی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

ضلع سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا مظبوط گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساہوالہ، سمبڑیال کے قریب وزیر اعظم کے جلسہ عام میں شرکت کر کے ضلع سیالکوٹ کے لوگوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا ثبوت دے دیا ہے۔ نواز شریف سیالکوٹ کی عوام اور اس کی اقتصادی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :