میڈیا پر حملوں کیخلاف سیالکوٹ میں مظاہرہ

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 23 اگست 2016 20:03

سیالکوٹ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 23 اگست۔2016ء ) ایم کیو ایم کی پاکستان کے خلاف نعرے بازی اور کراچی میں میڈیا دفتر پر حملے، توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر حملوں کے خلاف سیالکوٹ میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے علامہ اقبال چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جنرل سیکرٹری پریس کلب محمد رشید چوہدری،میاں نعیم اقبال ، چوہدری محمد صفدر ، سید محسن نقوی ، شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ ،طارق جاوید انجم ، میاں عمیر اشرف ، جنید آفتاب ، سید انجم نقوی ، یاسر رضا ، وسیم شاہ کی قیادت میں ہونے والے مظاہرہ میں شرکاء نے احتجاج کے دوران الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں غدار قراردیتے ہوئے حکومت سے سخت کاروائی کرکے غداری کے مقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

احتجاج میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر میڈیاہاؤس پر حملے اورپاکستان کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف نعرے درج تھے ۔احتجاج کے دوران واک بھی کی گئی ہے ۔ صحافیوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرنا چاہیے ۔ اور محب وطن میڈیا کے دفتر اورتوڑ پھوڑ پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کیا جاناچاہیے ۔ مقررین نے را کے ایجنٹوں کو انجام تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔احتجاج میں نور احمد ،عدیل انور ، فیصل خاور بٹ ،جاوید ہیپی بٹ ، عامر خان ،ملک وسیم ، سلیم چاند ، ملک سعید ، ڈاکٹر شہزاد نسیم ، جمیل پردیسی ، شہباز باجوہ اور صحافیوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔