پاکستان کی سالمیت کیخلاف کام کرنیوالی جماعت پر پابندی لگ سکتی ہے: ذرائع الیکشن کمیشن

muhammad ali محمد علی منگل 23 اگست 2016 19:56

پاکستان کی سالمیت کیخلاف کام کرنیوالی جماعت پر پابندی لگ سکتی ہے: ذرائع ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سالمیت کیخلاف کام کرنیوالی جماعت پر پابندی لگ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ذرائع کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کےخلاف پابندی کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

(جاری ہے)

پابندی کیلیے وفاقی حکومت ڈکلیئریشن سپریم کورٹ میں جمع کراسکتی ہے۔ پھر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن اس جماعت کوتحلیل کرسکتا ہے۔ پاکستان کی سالمیت کیخلاف کام کرنیوالی، غیرملکی فنڈنگ پر چلنے والی اور دہشتگردی کو بڑھاوا دینے والی جماعت کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔ پارٹی تحلیل ہو گی تو تمام ممبران اسمبلی فوری نااہل ہو جائینگے اور ایسے نااہل ارکان اسمبلی کی مدت تک انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تاہم جو رکن پارٹی سے پہلے ہی لاتعلقی ظاہر کر دے وہ سزا سے بچ سکتا ہے۔