انصاف ٹائیگر فورس کا پنجاب اسمبلی کے سامنے ایم کیوایم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں‘انصاف ٹائیگر فورس ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہوگی‘ ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی جتنی ایم کیو ایم ملوث ہے ‘ سید راشد ریاض شاہ سمیت دیگر سے خطاب

منگل 23 اگست 2016 19:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) انصاف ٹائیگر فورس نے پنجاب اسمبلی کے سامنے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے خلاف صدر سید راشد ریاض شاہ،چودھری وسیم،شجاع شاہ،عامر کھوکھر،سرور بھٹی کی قیادت میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سید راشد ریاض شاہ نے کہا کہ میڈیا ہاؤ سز پر حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انصاف ٹائیگر فورس ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی جتنی ایم کیو ایم ملوث ہے ۔اس سے زیادہ حکومت ذمہ دار ہے۔کیونکہ اگر حکومت نے میڈیا ہائسز کی سیکیورٹی کے انتظامات کئے ہوتے تو ایسا افسوس ناک واقع پیش نہ آتا۔

(جاری ہے)

سید راشد ریاض شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز کی سکیورٹی کے خاطر خواہ انتطامات کئے جائیں تا کہ آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہوں اور میڈیا مکمل آزادی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکے۔مظاہرین سے انصاف ٹائیگر فورس کور کمیٹی کے ہیڈ چودھری وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی میں میڈیا ہاؤسز پر حملے اور گھراؤ جلاوء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا یہ عمل کھلی دہشت گردی اور آئین کی پامالی کے مترادف ہے میڈیا ریاست پاکستان کا چوتھا ستون ہے اور اس پر حملے کے ایم کیو ایم اور اسکی لیڈر شپ کسی نرمی کی مستحق نہیں اور میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے شہری (الطاف حسین)کی جانب سے پاکستان کے اندر جلاؤ گھراؤ کروانے کا نوٹس لے الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی سرگرمیاں پاکستان اور اسکے نظریہ کے ،خلاف ہیں یہ لوگ (را )کے ایجنٹ ہیں اور اسی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں لیکن اب الطاف حسین اور(را) اپنی چالوں میں بری طر ح ناکام ہوں گے الطاف حسین اور ایم کیو ایم نے ملک دشمنی اور غداری کی حد کر دی ہے اب ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے لہذا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کے ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے اور گھراؤ جلاؤ کے دوران قتل اور زخمیوں کا ذمہ دار کرار دیتے ہوئے الطاف حسین اورایم کیو ایم کے دیگر لیڈر شپ کے خلاف قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کا مقدمہ درج کیا جائے ۔