میڈیا ہاوسز پر حملوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں صحافیوں نے سیشن کی کارروائی کا بائیکاٹ ‘الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی

منگل 23 اگست 2016 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) میڈیا ہاوسز پر حملوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں صحافیوں نے سیشن کی کارروائی کا بائیکاٹ جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز کراچی میں میڈیا ہاوسز پر حملوں کے خلاف پنجاب اسمبلی گیلری کے صحافیوں نے اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کردیا اور پنجاب اسمبلی کے باہر الطاف حسین کے خلاف شدید نعرے بازی کی صدر پریس گیلری پنجاب اسمبلی قمر بھٹی نے کہا کہ صحافی ہمیشہ قلم کی طاقت سے عوام کو سچ سے آگاہ کرتے ہیں اور ایم کیو ایم نے ہمیشہ غنڈہ گردی سے صحافیوں کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ہاوسز پر ایم کیو ایم کی جانب سے حملے سچ کو دھمکانے کی ناکام کوشش ہے اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو، اپوازیشن ارکان اسمبلی فائزہ ملک، نبیلہ حاکم خاں اور سردار شہاب الدین سمیت دیگر ارکان نے بھی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے۔