متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر سے پاکستان کو صدمہ پہنچا‘ شاہ محمودقریشی

متحدہ کے سیاسی اور محب وطن ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جب کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے‘ گفتگو

منگل 23 اگست 2016 19:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقریشی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر سے پاکستان کو صدمہ پہنچا‘متحدہ کے سیاسی اور محب وطن ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جب کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز گفتگو شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ وطن عزیز کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے‘متحدہ کے سیاسی اور محب وطن ورکرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جب کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔

ایک اس سوال کے جواب میں کہ کیا الطاف حسین کے معافی مانگنے کے بعد انہیں معاف کردینا چاہئے؟انہوں نے کہا کیا الطاف حسین پہلی بار معافی مانگ رہے ہیں؟صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوگا۔ٹی وی میزبان نے ان سے سوال اٹھایا کہ جب آپ پیپلز پارٹی کے دور میں وزیرخارجہ تھے تو کیا الطاف سے متعلق برطانیہ سے کوئی بات کی؟جس کے جواب میں شاہ محمود نے کہا آپ ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں کے کب سے الطاف حسین نے نازیبا بیانات کا سلسلہ شروع کیا ہے؟۔