ملک بھرمیں دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔آرمی چیف

آپریشن کے مکمل ثمرات کے حصول کیلئےدہشتگردوں کے سلیپنگ سیلز اور سہولت کاروں کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا کرم ایجنسی کا دورہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اگست 2016 19:34

ملک بھرمیں دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔آرمی چیف

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں دہشتگردی کیخلاف بلاامتیازآپریشن جاری رہے گا،آپریشن کے مکمل ثمرات کے حصول کیلئےدہشتگردوں کے سلیپنگ سیلزاورسہولت کاروں کوجڑ سے ختم کر کے دم لیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کرم ایجنسی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جنرل راحیل شریف نے آپریشن میں شریک جوانوں اورآفیسرز سے ملاقات کی اورانہوں نے دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں آپریشن بلاامتیاز جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے جاری آپریشن کے نتائج پراظہاراطمینان بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی افغان سرحد پر دہشتگردوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے سخت نگرانی کی جائے۔آرمی چیف نے کہاکہ فاٹا میں آپریشنز اور پاک فوج کی قربانیوں کے باعث امن قائم ہوا۔