نیدر لینڈ کا اعلی سطحی وفد جلد پاکستان پہنچ کرجو ٹیوٹا ماہرین کے ساتھ مختلف اضلاع میں دورے کر کے پروگرام کو عملی شکل دے گا‘عرفان قیصر شیخ

ہماری آرگنائزیشنزسمال میڈیم انٹرپرائزز اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کی ترقی کیلئے اپنے ماہرین کی خدمات 30سال سے دنیا بھر میں فراہم کر رہی ہے‘فرائیڈ مین

منگل 23 اگست 2016 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) پنجاب میں چھوٹے اور بڑے کاروباری اداروں کی ترقی کیلئے نیدر لینڈ کی سماجی کمپنی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) عملی اقدامات کرنے پر متفق ہو گئے ۔ ہاسپٹیلیٹی اور انٹرپرینورشپ کے فروغ کیلئے مختلف اضلاع میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی مصنوعات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے کاوشیں کرینگے۔

اس حوالے سے ٹیوٹا اور پی یو ایم نیدر لینڈ سینئر ایکسپرٹ نان پرافٹ آرگنائزیشن کے مابین مفاہمتی یادداشت کا سمجھوتہ ہو گیا جس پر چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اورسینئر ایکسپرٹ پی یو ایم نیدرلینڈ نان پرافٹ آرگنائزیشن فرانس فرائیڈمین نے گزشتہ روز ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں دستخط کئے۔

(جاری ہے)

چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ممبر ٹیوٹا بورڈ عاصم قادری،ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، عائشہ قاضی ، عظمی نادیہ، امبر چٹھہ اور دیگر موجود تھے۔

چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ نیدر لینڈ کا اعلی سطحی تکنیکی وفد جلد پاکستان پہنچ رہا ہے جو ٹیوٹا ماہرین کے ساتھ پنجاب کے مختلف اضلاع میں دورے کر کے اس پروگرام کو عملی شکل دے گا۔دونوں ادارے پنجاب میں سمال میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی کیلئے بھی انفرادی اور مجموعی کوششیں بھی کریں گے۔اس وقت ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہاسپٹیلٹی سیکٹر میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے۔

اس معاہدے کے مطابق نوجوانوں کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی۔سینئر ایکسپرٹ پی یو ایم نیدرلینڈ نان پرافٹ آرگنائزیشن فرانس فرائیڈمین نے کہا کہ ہماری آرگنائزیشنزسمال میڈیم انٹرپرائزز اور ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کی ترقی کیلئے اپنے ماہرین کی خدمات 30سال سے دنیا بھر میں فراہم کر رہی ہے ۔اس وقت ترقی پذیر ممالک کے نوجوانوں کو جدید تربیت کی ضرورت ہے۔ ہماری کمپنی پاکستانی نوجوان نسل کو ماہر افرادی قوت بنا ئے گی اور وہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار کے حصول میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :