جلد فاروق ستار کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے پاکستان آوں گا: سلیم شہزاد

muhammad ali محمد علی منگل 23 اگست 2016 19:05

جلد فاروق ستار کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے پاکستان آوں گا: سلیم شہزاد

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ جلد فاروق ستار کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے پاکستان آوں گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور بیرون ملک مقیم سلیم شہزاد کی جانب سے فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سلیم شہزاد کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد سے لاتعلقی کا اعلان کرکے فاروق ستار نے درست فیصلہ کیا ہے۔ جلد فاروق ستار کے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے پاکستان آوں گا۔

متعلقہ عنوان :