نجی ٹی کے دفتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ کے مترادفت ہے،معین الحسن ہاشمی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 23 اگست 2016 18:48

کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 23 اگست۔2016ء )کندیاں الیکڑانک میڈیا فورم کے چیرمین معین الحسن ہاشمی نے کہاہے کہ نجی ٹی کے دفتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ کے مترادفت ہے۔غنڈہ گردی کرنے والے شرپسند عناصر پر بلا امتیازکاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی کو میڈیا پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہو۔ انھوں نے کہاکہ حق و سچ کی آواز کو دبانے والے ناکام ہوں گے ۔

میڈیا ہاوسز پر حملہ سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے مشکلات او ر نامساعد حالات کے باوجود میڈیا نے سچ کا ساتھ دینے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ ہم ایم کیو ایم کی اس غنڈہ گردی کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا فورم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں نے اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی اور آزادی صحافت کے حق میں نعرے لگارہے تھے انھوں نے کہاکہ کوئٹہ سانحہ میں دو جوانوں کی شہادت اور ہونے والے نقصان کو ابھی بھولے نہیں تھے کہ کراچی میں ایک اور واقعہ رونماہوگیا ہم فوج اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں موجودہ حالات میں کہ میڈیا کے تمام افراد کو سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ حق کی آواز بلند کرنے سے ہم باز نہیں آئیں گے۔

ہم حق کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔ اس موقع پر صدر ناصر صدیقی ڈاکڑ مظہرحسین ۔ ملک وہاب۔رمضان ساجد وٹو۔ ملک لیاقت علی۔آصف جعفری۔اور دیگر ارکین نے بھی خطاب کیا ۔بعدا زاں کوئٹہ میں شہید ہونے والے میڈیا کے ارکان کی مغفرت کیلیے دعابھی کرائی گی۔