محکمہ زراعت کی ٹیم نے چھا پہ کھا د تیا ر کر نے والی جعلی فیکٹر ی سیل مالک فرار

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 23 اگست 2016 18:48

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 23 اگست۔2016ء )سرگودھا کے نواحی گا ؤ ں میں محکمہ زراعت کی ٹیم نے چھا پہ ما ر کر کھا د تیا ر کر نے والی جعلی فیکٹر ی پکڑ لی ۔فیکٹر ی کا ما لک فرار ہو گیا چار ملا ز مین کو گرفتار کر لیا گیا تفتیش کے دوران انکشا ف ہو ا کہ فیکٹر ی کا مالک جعلی ڈاکٹر بھی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کی چھا پہ ما ر ٹیم نے سرگودھا کے نواحی گا ؤ ں 56 شمالی میں جعلی کھاد تیا ر کر نے کی ایک فیکٹر ی پر چھا پہ ما ر ا تو وہا ں سے سینکڑ و ں کی تعداد میں جعلی کھا د کی بو ر یا ں برآ مد کر لی گئیں جب کہ فیکٹر ی کے منشی سمیت چا ر ملز ما ن کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت طاہر جمیل نے میڈیا کو بتا یا کہ ایک چھا پہ ما ر ٹیم نے شہر سے کھا د سے بھر ا ٹر ک پکڑ ا تو تفتیش کے دوران انکشا ف ہو ا کہ کھا د بنا نے والی یہ فیکٹر ی چک 56 شمالی میں کا م کر رہی ہے جو ایک جا و ید نا می ایک جعلی ڈاکٹر چلا رہا ہے چھاپے کے دوران ملز م موقعہ سے فرار ہو گیا تاہم اس کے چار ساتھی گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ما ہ سے زائد عرصہ سے فیکٹر ی جعلی کھا د تیا ر کر رہی تھی اور یہا ں پر تیا ر ہو نے والی کھا د چھوٹے بڑ ے قصبو ں میں سپلا ئی کی جا تی تھی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ در ج کر کے مز ید تفتیش شروع کر دی ہے ۔