حکومت سے اختلافات ہو سکتا ہے پاکستان سے نہیں، یہ ہماری ماں ہے،مولا بخش چانڈیو

حکومت برطانیہ سے رابطہ کرکے بات کرے،ہم کب تک اس انداز سے جیئں گے،رہنما پی پی

منگل 23 اگست 2016 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست ۔2016ء) حکومت سے تواختلاف ہوسکتا ہے لیکن پاکستان سے نہیں،یہ ہماری ماں ہے ان خیالات کااظہارمشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیونے ایکسپوسینٹرمیں انٹرنیشنل ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈ سائن ایج نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاانہونے کہا کہ کراچی مقبوضہ کشمیرتھوڑی ہے،کل ایم کیوایم وفد نے وزیراعلی سندھ سے ملاقات کرکے تین نکاتی مطالبات پیش کئے تھے ،ان پروزیراعلی سندھ راضی تھے ،وفد بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے ایک دن کی مہلت مانگی تھی،ہم بہت پریشان تھے کہ اچانک انہیں کیاہوگیا،انہونے کہا کہ پاکستان کے خلاف تقریرکرنے پرحکومت برطانیہ سے رابطہ کرنے کے لیے وفاق سے بات کریں،کب تک اس انداز سے جئیں گے ،یہ برطانیہ سے زیادہ یہاں کے لوگوں نے سوچنا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف بولنے والوں کے اب بھی ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پرنٹنگ اینڈسائن ایچ کی صنعت پاکستان میں بھی ترقی کررہی ہے ایونٹ کاانعقاد سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

معاشی ترقی ہوگی توملک ترقی کرے گاورنہ معاشی طورپرکمزور ملک دنیامیں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :