تھوڑی سی لاپرواہی اور ڈرائیور جا بحق

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 23 اگست 2016 18:43

کسووال چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 23 اگست۔2016ء ) کیری ڈبہ ڈرائیور کو اونگھ آگئی، گاڑی ٹرالر کو پیچھے سے جا رلگی۔ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ، ساتھی زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ملتان کا رہائشی ندیم شریف ولد محمد شریف لاہور سے واپس اپنے کیر ی ڈبہ پر ملتان جا رہا تھا کہ اقبال نگر کے قریب قومی شاہرہ پر اسے اونگھ آگئی جس کے نتیجے میں گاڑی آگے جاتے ہوئے ٹرالر سے جا ٹکرائی تصادم اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور ندیم شریف موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی وارث ولد بشیر سکنہ 76/D ہارون آباد زخمی ہو گیا۔ متوفی ڈرائیور کے ورثاء نے قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا۔ جبکہ زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :