پشاورمیں سرچ آپریشن، 3اشتہاریوں سمیت 33گرفتار

منگل 23 اگست 2016 18:39

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 اگست ۔2016ء ) پشاور میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ سرچ آپریشن، 3 اشتہاریوں سمیت 33 افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور کے نواحی علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے رات گئے سرچ آپریشن کیا، جس میں 33 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد میں3 اشتہاریوں اور 17 مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا ہے۔گرفتار افرادمیں سے 9 کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے اور 4 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ملزمان سے اسلحہ اور کارتوس بھی قبضے میں لئے گئے ہیں، پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :