Live Updates

3ستمبرکو لاہور میں عوام کا سمندر ہوگا۔عمران خان

پاکستان میں دہشتگردی ایم کیوایم کے قائد نے شروع کی،ایم کیوایم کے عسکری ونگ کیخلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے،80کی دہائی میں پاکستان تیزی کیساتھ ترقی کررہا تھا،کراچی میں انتشارنہ ہوتا تو دبئی کبھی ترقی نہ کرتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اگست 2016 18:31

3ستمبرکو لاہور میں عوام کا سمندر ہوگا۔عمران خان

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 3ستمبر کو لاہور میں عوام کا سمندر ہوگا،پاکستان میں دہشتگردی ایم کیوایم کے قائد نے شروع کیا،ایم کیوایم کے عسکری ونگ کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے،اب الیکشن لینے کا وقت آچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کا ایم کیوایم کا پورا کنٹرول ہے،ایم کیوایم کا سیاسی مستقبل الطاف حسین سے علیحدگی میں ہے۔

میڈیا ہاؤسز پر حملے بیرون ملک بیٹھے شخص کے اشارے پر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 80کی دہائی میں پاکستان تیزی کیساتھ ترقی کررہا تھا۔ کراچی میں انتشار نہ ہوتا تو دبئی کبھی ترقی نہ کرتا۔کراچی کی تباہی کی ذمہ دار ایم کیوایم ہے۔عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین نے بھارت میں کھڑے ہوکر”را“سے مدد مانگی اور کراچی میں کاروباری شخصیات کو چن چن کرمروادیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات