کراچی میئر اور ڈپٹی کا انتخاب کل ہوگا

چیف الیکشن کمشنرکاسکیورٹی یقینی بنانے کے لیئے وزیر اعلی سندھ کو خط ارسال

منگل 23 اگست 2016 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) کراچی میں میئر اور ڈپٹی کا انتخاب کل ہوگا، چیف الیکشن کمشنرنے سکیورٹی یقینی بنانے کے لیئے وزیر اعلی سندھ کو خط ارسال کیاہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کراچی میں میئر اور ڈپٹی کے بدھ کوہونے والے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیاہے، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن کو انتخاب کے روز سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ بدھ کومئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ، کراچی میں امن وامان کی صورت حال کا انتخاب پر اثرنہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :