بریدہ: کھجوروں کے سالانہ میلے کی آمدنی 230ملین سعودی ریال تک پہنچ گئی

منگل 23 اگست 2016 18:12

بریدہ: کھجوروں کے سالانہ میلے کی آمدنی 230ملین سعودی ریال تک پہنچ گئی

بریدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : سعودی عرب کے شہر بریدہ میں سالانہ کھجور میلے میں پہلے دو ہفتوں کی آمدنی 230ملین سعودی ریال تک پہنچ گئی ۔ میلے میں روزانہ تقریباََ15,600ٹرکوں پر 200ٹن کھجوریں لائی جاتی ہیں۔ بریدہ کھجور میلے کے ڈائریکٹر عبدا لعزیز المہاؤس کے مطابق اس سال میلے میں کھجوروں کو لانے اور لے جانے کی تمام معلومات رکھی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے لیئے مستعد عملہ ہمہ وقت ریکارڈ مرتب کر تا رہتاہے ۔ میلے کی جگہ پر تقریباََ2,000ٹرک ایک وقت میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ اس میلے کے لیئے مختص کیا جانے والا رقبہ تقریباََ300,000سکوئیر فٹ ہے ۔ اس میلے میں کھجور کی ہر طرح کی قسم فروخت کے لیئے پیش کی جاتی ہے ۔ اس میلے میں ہر سال کھجوروں کے بیوپاری بڑی تعداد میں رخ کرتے ہیں۔اس سال بھی اس میلے سے کثیر آمدنی متوقع ہے ۔