ایم کیوایم کو مینڈیٹ دینے والے لاوارث نہیں ہیں۔مصطفی کمال

سندھ حکومت حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے،اگر ایم کیوایم کے ووٹرز کو لاوارث سمجھا گیا تو یہ بھول ہوگی،ہم انکے وارث ہیں،الطاف حسین نے”را“سے کہا کہ چاردنوں کیلئے مخلص ہوکرمدد کردو توپاکستان کو خالی کروادینگے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اگست 2016 18:02

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی رہنماء مصطفی کمال نے حکومت کو خبردار کیاہے کہ ایم کیوایم کو مینڈیٹ دینے والے لاوارث نہیں ہیں،سندھ حکومت حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کرے،اگر ایم کیوایم کے ووٹرز کو لاوارث سمجھا گیا تو یہ بھول ہوگی،ہم انکے وارث ہیں،الطاف حسین نے ”را“سے کہا کہ چار دنوں کیلئے مخلص ہوکر مدد کردو توپاکستان کو خالی کروادینگے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین جرنیلوں ،آرمی چیف اور ڈی جی رینجرز کو گالیاں دے رہے ہیں۔اس سے غلط تاثر پیدا ہوا اور پھرجس طرح ایکشن ہوا ہے،وہ سب کے سامنے ہے جبکہ اس کے بعد کریک ڈاؤن تو ہونا ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ میں حکومت سندھ اور پاکستان کوصاف الفاظ میں کہنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایم کیوایم پارٹی کو عوام نے مینڈیٹ دے رکھا ہے۔

کراچی،سکھر اور حیدرآباد کے عوام جنہوں نے ایم کیوایم کوووٹ دیا انکولاوارث نہ سمجھیں۔حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔آپ سمجھ رہے ہونگے کہ شاید اب ووٹ دینے والے کارکن لاوارث ہوگئے ہم بتا رہے ہیں کہ ہم ان کے حق کیلئے پوچھنے والے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پانی ،بجلی،صحت و تعلیم کی سہولت چاہیے۔فاروق ستارآج ثابت کردیا کہ ان سے بڑا کوئی معصوم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم گرتی ہوتی ہوئی دیوار ہے جو بھی بچانے آئے گا ملبے تلے دب جائے۔