ہم سب فاروق ستار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اگست 2016 18:02

ہم سب فاروق ستار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ڈاکٹر عامر لیاقت

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23اگست2016ء) :ایم کیوایم کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ اب ہم مزید یہ گفتگو نہیں سن سکتے،کل تک میں اکیلا ایم کیوایم کا مقدمہ لڑ رہا تھا،ہم سب فاروق ستار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتوں سے دشواریاں کارکنوں کو پیش آتی ہیں۔کچھ نعرے ناقابل معافی اور ناقابل تلافی ہوتے ہیں۔پہلے انکو چاہیے کہ اپنی ذہنی کیفیت صحیح کرلیں،بار بارمعافی تلافی قبول نہیں۔اب متحدہ قومی موومنٹ سب کو بتائے گی کہ پاکستان کا نعرہ کیسے لگتا ہے۔ڈاکٹر لیاقت نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔