اعتزاز احسن نے الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تجویز دے دی

میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے ذمہ دار متحدہ کے قائد ہیں اردو بولنے والوں کو قائد متحدہ سے دوری اختیار کرنی چاہیے میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اگست 2016 18:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بیرسٹر اعتزاز احسن نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تجویز دیدی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ متحدہ قائد نے سنگین بات کی ہے جس پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔ میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے ذمہ دار متحدہ کے قائد ہیں اردو بولنے والوں کو قائد متحدہ سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن ملزمان کی ویڈیو میں شناخت ہوئی ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔سینیٹراعتزاز احسن نے کہاکہ الطاف حسین نے سنگین بات کی ہے ایم کیو ایم قائد نے نے نام لے کر تین ٹی وی چینلز پر حملہ کرنے کا کہا۔انہوں نے سندھ سیکرٹریٹ کو بھی بند کرنے کی دھمکی دی یہ سپریم کورٹ پر حملے جتنا سنگین معاملہ ہے۔سینیٹراعتزاز احسن نے کہا کہ اردو بولنے والے شائستہ اور محب وطن لوگ ہیں انہیں الطاف حسین سے دوری اختیارکرنی چاہئے۔