پاکستان سنی تحریک کی ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی ،میڈیا پر حملوں کیخلاف احتجاجی ریلی

الطاف حسین کی شر انگیز تقریر ملکی سا لمیت پر حملے کے مترادف ہے،پاکستان مردہ باد کہنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھارت سے وفا کرنیوالوں نے ملک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے‘علامہ مجاہد عبد الرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر و دیگر کا اعلان

منگل 23 اگست 2016 17:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان سنی تحریک زیر اہتمام ایم کیو ایم کی غنڈہ گردی اور میڈیا پر ہونے والے حملوں کے خلاف پنجاب اسمبلی سے برٹش کونسل خانہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہو ے ڈویثرنل صدر علامہ مجاہد عبد الرسول خان، سردار محمد طاہر ڈوگر ، علامہ سرفراز سیالوی و دیگر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی شر انگیز تقریر ملکی سا لمیت پر حملے کے مترادف ہے،پاکستان مردہ باد کہنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ان سے پاک سرزمین کو پاک کردیاجائے،پاکستان مخالف بات کرنے والوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پاکستان میں سانس لیں، اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھارت سے وفا کرنے والوں نے ملک کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے،ملکی سلامتی کیخلاف ہو نے والی کسی سازش کو کا میا ب نہیں ہو نے دیں گے، را کے ایجنٹ کشمیر ایشو سے دنیا کی توجہ ہٹا نے کی نا کام کو شش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی کے با شعو ر عوام کو اب زبان کے نا م پر تقسیم نہیں کیا جا سکتا ۔ بو ری بند لا شوں کی سیاست کرنے والو ں کا سیا ہ کردار کسی سے پو شیدہ نہیں ۔نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد نہ ہو نے سے سیاسی دہشتگر دوں کے حو صلے بلند ہو رہے ہیں ۔ پا کستان کودہشت گردی کی عفریت سے نجات دلا نے کے لئے پوری قوم یکسو ہے،میڈیا دفاتر پر حملہ کرنے والے اور کروانے والے اب ”نامعلوم “ نہیں رہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی اس کی جرأت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ قانون ہا تھ میں لینے اور امن تباہ کرنے والو ں کو نشان عبرت بنایا جائے ،صحافتی اداروں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اس کو یقینی بنایاجائے،میڈیاہاؤسز پر حملے کھلی دہشتگردی ہے ،صحافیوں پر تشدد اور املاک کو توڑ پھوڑ کرنیوالوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے ، رینجرز کی کامیاب کاروائیوں سے کراچی کے شہریوں کوامن نصیب ہواہے لیکن ملک دشمن عناصر شہر کراچی میں امن قائم ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے، الطاف حسین کوانٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکرنشان عبرت بنایاجائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے اکابرین نے لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر بنایا تھا ،پاکستان ہمارے اکابرین کی مانت ہے، اسکے خلاف کسی ہرزہ سرائی کوبرداشت نہیں کرینگے ،بلا تفریق قانون پر عملدرآمد ہوگاتوہی ملک امن و امان کا گہوارہ بنے گا، ہم میڈیا اور تمام صحافی تنظیموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں آزادی صحافت پرقدغن لگانیکی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اس موقع پر حافظ رمضان قادری ، علامہ شریف الدین قضافی ، مفتی محمد سلیم نقشبندی ، پیر سیف اللہ نقشبندی سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔