سفاری زو کیلئے 2 کروڑ 37 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری ،رواں سال کیلئے 2کروڑ 45لاکھ روپے کے حصول کا ہدف مقرر
بی او ٹی کی بنیاد پر سو ونیئرشاپ کے قیام کیلئے معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے ،ڈی جی جنگلی حیات و پارکس و چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی سفاری زوخالد عیاض خان کی زیر صدارت اجلاس
منگل 23 اگست 2016 17:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب و چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی سفاری زو خالد عیاض خان نے سفاری زو کیلئے سا ل 2016-17کیلئے 2کروڑ 37لاکھ 60ہزار روپے کے بجٹ کی منظوری دیتے ہوئے رواں مالی سال کیلئے 2کروڑ 45لاکھ 17ہزار روپے کے حصول کا ہدف مقرر کیا ہے ۔اس امر کا فیصلہ ڈی جی جنگلی حیات کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ زو مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا جس میں ایسو سی ایٹ پروفیسر یو نیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر محمد لطیف، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈائریکٹر لاہور زو چودھری شفقت علی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری زو سید ظفر الحسن کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
اجلاس میں گزشتہ سال حاصل ہونیوالی آمدن اور موجودہ سال کی آمدن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا او ر اس سال کم آمدن کی وجوہات کی وضاحت کی گئی ۔(جاری ہے)
جانوروں اور پرندوں کے دیگر صوبوں کے چڑیا گھروں سے اینیمل ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے فیصلہ کیاگیا کہ بذریعہ انٹر نیٹ پہلے اپنے پاس موجود جانوروں و پرندوں اور پھر دیگر صوبوں کے جانوروں کی قیمتوں کا تخمینہ لگایاکہ باہمی تبادلہ کیا جائے۔ انہوں نے سفاری زو میں بی او ٹی کی بنیاد پر سو ونیئرشاپ کے قیام کیلئے عام نیلامی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.