’’میری پہچان پاکستان‘‘ہر پاکستانی کی آوا ز بن چکا ہے‘چوہدر ی ظہیرالدین خاں

میری پہچان پاکستان کے تحت نئی نسل کو تاریخی شخصیات ،نظریہ پاکستان سے آگاہ کیا جارہا ہے

منگل 23 اگست 2016 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء ) ’’میری پہچان پاکستان‘‘ہر پاکستانی کی آوا ز بن چکا ہے،پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ نے نوجوان نسل کی راہنما ئی اورتحریک پاکستان میں اہم تاریخی شخصیات کی خدمات پر روشنی ڈالنے کیلئے یوم آزادی کی مناسبت سے ماہ اگست میں ’’میری پہچان پاکستان‘‘کے عنوان سے ایک اچھی، مثبت اور تعمیری کاوش کا آغاز کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری ظہیرالدین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب و سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب نے سید بلال مصطفی شیرازی مرکزی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ہمراہ یوتھ ونگ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا کہ یوتھ ونگ کی مرکزی تنظیم نے پورے ماہ اگست میں ایک اچھے کام کا آغاز کیا ہے نوجوان نسل کو پاکستان کے قیام کے مقصد اوراپنی تاریخ سے آگاہ کرنا موجودہ دور میں ایک اہم ضرورت بن چکا ہے میری پہچان پاکستان کے تحت سوشل میڈیا میں تحریک پاکستان میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات اور ان کے کارناموں کو اجاگر کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

یقینا ہم سب کی پہچان پاکستان ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں، نوجوانوں، خواتین نے بے پناہ قربانیاں دیں اور پاکستان کیلئے اپنی جانوں تک کا نذرانہ پیش کرکے ایک علیحدہ اسلامی فلاحی مملکت کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔اب ہم پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم نوجوان نسل کو اسلامی مملکت کے قیام کی وجوہات اور اس میں قائدین کی قربانیوں سے روشناس کروائیں اور جن مقاصد کیلئے ایک علیحدہ اسلامی مملکت کا قیام عمل میں آیا نوجوان نسل کو ان سے آگاہ کریں اور تکمیل پاکستان کیلئے نوجوان نسل کو تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :