وزیر داخلہ کا ڈی جی رینجرز سے فون پر رابطہ ٗ کراچی میں تمام میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

منگل 23 اگست 2016 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرزسے فون پر رابطہ کیا اور مجموعی طور پر سندھ اور بالخصوص کراچی میں حالات پر امن رکھنے پر رینجرز اور پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی وزیر داخلہ نے کی ہدایت کی کہ کراچی میں تمام میڈیا ہاؤسز کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے جس میں پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز کی معاونت بھی شامل ہونی چاہیے وزیر داخلہ نے کراچی اور سندھ کی مجموعی امن وعامہ کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی شرپسند قانون کی گرفت سے نہ بچ پائے اور کوئی کسی پرامن شہری کو حراساں نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :