الحساء: سعودی عرب کو بحرین اور قطر سے ملانے کے لیے دو نئے پُل تعمیر کیئے جائیں گے: سیکریٹری الحساء

منگل 23 اگست 2016 17:12

الحساء: سعودی عرب کو بحرین اور قطر سے ملانے کے لیے دو نئے پُل تعمیر کیئے ..

الحساء: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) :سعودی شہر الحساء کے سیکریٹری عادل بن محمد المہلم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے شاہ فہد کازوے کے علاوہ بحرین اور قطر سے ملانے کے لیے دو نئے پُل تعمیر کرنے کے منصوبے پر کام شروع ہو گیاہے ۔ عادل بن محمد کے مطابق دونوں پُلوں پر مستقبل قریب میں اجازت ملنے کے بعد تعمیراتی کام شروع کر دیاجائے گا۔

پہلا پل الحساء سے بحرین تک تعمیر ہوگا۔

(جاری ہے)

جس کی لمبائی تقریباََ40کلومیٹر بنتی ہے جبکہ شاہ فہد کازوے سے اس کا فاصلہ 100کلومیٹر اور دارولحکومت ریاض سے 380کلومیٹر ہو گا۔ دوسرا پُل الحساء سے قطر تک تعمیر کیا جائے گا جس کی لمبائی 25 کلومیٹر اور ریاض سے فاصلہ 425کلومیٹر ہو گا۔ سعودی عرب کو قطر سے جوڑنے والا پل الحساء بحرین پل سے تقریباََ70کلومیٹر دور بنایا جائے گا۔ ان پلوں کو تعمیر کرنے کے بارے میں نویں گلف میونسپل ورک کانفرنس میں بتایاگیا۔ منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائز ہ لیا جا رہا ہے ۔ عنقریب اس منصوبے پر پیش رفت متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :