ایم کیو ایم پاکستان نے الطاف حسین نے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔میڈیا ہاوسز پر حملے اور حملہ کرنے والوں سے ایم کیو ایم لا تعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 17:04

ایم کیو ایم پاکستان  نے الطاف حسین نے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔میڈیا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے قائد الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم کیو ایم قائد ایم کیو ایم پاکستان الطاف حسین سے لا تعلقی کا اعلان کرتی ہے۔ ذہنی دباؤ اور تناؤ میں اگر ایسا عمل بار بار ہوتا ہے تو بہتر یہی ہے کہ ایسا عمل نہ ہو۔

ایم کیو ایم کے قائد کی بار بار معافی آ رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ اس معاملے کو ٹھیک کیا جائے۔ ایم کیو ایم نے گذشتہ روز میڈیا ہاؤسز پر حملے اور حملہ کرنے والوں سے بھی لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب تمام فیصلے ایم کیو ایم پاکستان کرے گی۔ایم کیو ایم پاکستان کو پاکستان ہی سے آپریٹ ہونے کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں جو بھی کہہ رہا ہوں بڑے وثوق سے کہہ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان الطاف حسین ، میڈیا ہاؤسز پر حملے اور میڈیا ہاؤسز پر تشدد کرنے والوں سے لا تعلقی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہم ہیں اور ہم ایم کیو ایم ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کے ہمراہ ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل ، ارشد وہرہ، خواجہ سہیل منصور، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر محمد حسین ، آصف حسنین اور اقبال محمدعلی سمیت 12 اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد ایم کیو ایم کی نہ پہلے کبھی پالیسی تھی نہ آگے ہو گی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے قائد ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیانات سے بھی لاتعلقی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پریس کانفرنس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا موقف سامنے نہیں آ سکا۔

مجھے کارکنوں کے دل کی بات کہنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز کے پاس تھے اسی لیے میرے بیان کو خوف کے باعث دیا گیا بیان تصور کیا جائے گا۔جو بات کل کرنے آیا تھا وہی آج کرنے جا رہا ہوں۔کسی کے دباﺅ یا اثر میں آکر پریس کانفرنس نہیں کر رہے ۔بھوک ہڑتالی کیمپ پر بیٹھے ہوئے یہ گمان نہیں تھا کہ ایسا ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اس لیے آئے تھے کہ ہم پاکستان مخالف نعروں سے لا تعلقی کا اعلان کریں۔ ایم کیو ایم پاکستان کی سیاست کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم کے حامی اور ووٹرز پاکستان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کی نہیں ہے۔