مدینہ منورہ کی تین بڑی فرموں کے 6000 ملکی اور غیرملکی ملازمین کو کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں

منگل 23 اگست 2016 16:53

مدینہ منورہ کی تین بڑی فرموں کے 6000 ملکی اور غیرملکی ملازمین کو کئی ماہ ..

مدینہ منورہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : وزارتِ عمل برائے سماجی ترقی نے مدینہ منورہ کی تین بڑی فرموں کے خلاف ملکی اور غیرملکی شہریوں کو تنخواہوں کی عدم ادئیگی کی شکایات موصول ہونے پر کیس ابتدائی تحقیقاتی کمیشن کو بھیج دیاہے .وزارت عمل نے کمپنی انتظامیہ کو لیبر لائز کے تحت کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق تین نجی کمپنیوں کے تقریباََ6000ملازمین کو تین سے چھ ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کمپنیوں کے ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر وزارتِ عمل کو درخواستیں جمع کروائیں تھیں۔ وزارتِ عمل نے تمام درخواستوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے کمپنی انتظامیہ ، مالکان کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے تاکہ ملازمین کی تنخواہوں کے بارے میں لائحہ عمل بنایا جا سکے ۔ ان کمپنیوں کی تفصیل وزارت عمل نے نہیں دی لیکن اتنا ضرور بتایا گیاہے کہ ایک کمپنی کے 2400 ملازمین جبکہ دوسری دو کمپنیؤں کے 3600ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں۔