کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واقع قبرستان صفائی ستھرائی کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ‘محمد اقبال چنڑ

منگل 23 اگست 2016 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء )صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں صوبہ بھر کی تمام کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں میں ماہانہ ما ئیکرو پلان پر عملدر آمد نہ کرانے والے کو آپریٹو افسران کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لا نے کے احکامات صادر کر دئیے گئے ہیں،اس سلسلے میں تمام افسران کے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ غلط بیانی اور کام نہ کرنے والوں کا قبلہ درست کیا جا سکے،جن افسران کی ڈینگی کے حوالے سے کو آپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹیوں کی انسپکشن میں کارکردگی غیر تسلی بخش پائی گئی کے خلا ف متعلقہ محکموں کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے مختلف سو سائٹیوں کے نمائندگان سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں اس بات کا بھی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ڈینگی سرویلینس ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاو ن کریں تاکہ ڈینگی لاروے کے ٹھکانوں اور پرورش گاہوں کا فوری خاتمہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واقع قبرستان صفائی ستھرائی کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی جائے پیدائش کا خاتمہ ہو جائے۔