حکومت برطانیہ سے وضاحت طلب کرے کہ ان کا شہری کس طرح پاکستان مخالف نعرے لگارہا ہے ،پیرپگارا

منگل 23 اگست 2016 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیرپگارا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان الطاف حسین کی تقریر پر برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کرکے یہ وضاحت طلب کرے کہ ایک برطانوی شہری برطانیہ کی سرزمین پر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف نعرے لگوارہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا ہاوٴسز پر حملے اور پاکستان کے خلاف تقریر پر اپنے ردعمل میں پیرپگارا نے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ”را“ کی سفارش پر ختم کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ قوم پاک افواج کے ساتھ ہے اور پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔