سندھ پولیس فنڈز میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف

منگل 23 اگست 2016 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) سندھ نے پولیس کے فنڈز میں 1 ارب 20 کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی ۔نیب سندھ نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کے خلاف پولیس فنڈز میں کرپشن کی رپورٹ مکمل کر کے سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس فنڈز میں ایک ارب 20 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے سابق آئی جی غلام حیدرجمالی اور سابق ایڈیشنل آئی جی فدا حسین شاہ اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس تیار کر لیا ہے ۔سپریم کورٹ نے رپورٹ منظور کرتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے متعلق دس روز میں رپورٹ جمع کرائیں ۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو ہدایت کی کہ جو افسران اس کرپشن میں ملوث ہیں ان کے نام دیئے جائیں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :