بحرین: تیز رفتار گاڑی کنٹرول کھو جانے کے باعث سمندر میں جا گری

منگل 23 اگست 2016 16:32

بحرین: تیز رفتار گاڑی کنٹرول کھو جانے کے باعث سمندر میں جا گری

بحرین: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) :عرب کے ایک شہری نے نجی ٹیکسی چرائی لیکن تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی کا کنٹرول کھو بیٹھا اور سیدھا جفیر کے ساحل کے قریب کم گہرے پانی میں جاگری۔بحرین پیٹرول پولیس کو اطلاع ملی کے جفیر کے علاقے میں ایک عرب شہری گاڑی سمیت سمندری پانی میں گرا ہے ۔

(جاری ہے)

چونکہ پانی کم گہرا تھا اسلیے گاڑی ڈوبی نہیں ۔ پیٹرولنگ پولیس نے فوراََ مطلوبہ جگہ پہنچ کر عرب شہری اور گاڑی کو باہر نکالا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ ملزم نے شراب پی رکھی تھی ۔تیز رفتار ی کے باعث گاڑی کا کنٹرول کھو جانے سے گاڑی سیدھی سمندر میں جا گری۔ پولیس نے عرب شہری کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا ہے ۔