رینجرز سے ملاقات خوشگوار رہی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 16:06

رینجرز سے ملاقات خوشگوار رہی۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : رینجرز سے رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ رینجرز سے ملاقات خوشگوار رہی ۔ انہوں نے بتایا کہ مجھ سے کچھ نہیں پوچھا بلکہ نہایت ادب و احترام سے مجھے بٹھایا گیا، مجھے چائے پلائی گئی اور بسکٹ کھلائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس میں جو بات فاروق بھائی کہنے جا رہے تھے وہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان زندہ باد ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ میں پاکستان سے بے حد محبت کرتا ہوں۔ میرے خلاف غداری کا مقدمہ نہیں ہے اور میں مرتے دم تک بھی پاکستان سے محبت کرتا رہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد ایم کیو ایم کا بیان واپس لے لیا گیا ہے اور ان کا بیان واپس لے ہی لینا چاہئیے تھا۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو گذشتہ شب ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا تھا۔