قطر: پبلک ورکس اتھارٹی نے قطر کے 63 سکولوں کی قریبی سڑکوں پرحادثات کی روک تھام کے لیئےحفاظتی انتظامات کر لیئے

منگل 23 اگست 2016 15:51

قطر: پبلک ورکس اتھارٹی نے قطر کے 63 سکولوں کی قریبی سڑکوں پرحادثات کی ..

قطر: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : قطر کی پبلک ورکس اتھارٹی ( اشغال) نے قطر میں موجود 63سکولوں کے قریبی علاقوں کی سڑکوں پر اور گیٹ کے سامنے حادثات سے بچنے کے لیے حفاظتی انتظامات کر دیئے ہیں۔اس وقت 180سکولوں کے ارد گرد کی سڑکوں پر حفاظتی زون بنائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

سکولوں کے پاس رش کم کرنے کے لیے پارکنگ لاٹس بنائے گئے ہیں۔ وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق بچوں کی سکیورٹی اور ٹریفک حادثات سے بچاؤ کے لیے سکولوں کی نزدیکی سڑکوں پر زیبرا کراسنگ، پارکنگ ، اور رفتار کم کرنے کے لیئے سپیڈ بریکر بھی بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :