قائد ایم کیو ایم کے پاکستان کیخلاف بیان کی مذمت کرتے ہیں‘متحدہ کو اگر کوئی مسئلہ ہے تو روڈ پر آنے کے بجائے عدالتوں میں آئے‘متحدہ کیخلاف آئین و قانون کے تحت کارروائی کی جائے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت

منگل 23 اگست 2016 15:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے پاکستان کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف آئین و قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو لاڑکانہ میں جمیعت العماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے پاکستان کے خلاف اور میڈیا ہاؤسز کو بلاجواز نشانہ بنایا اس کی مذمت کرتے ہیں،متحدہ کو اگر کوئی مسئلہ ہے تو روڈ پر آنے کے بجائے عدالتوں میں آئے ۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گذشتہ 21 سال سے ایم کیو ایم پاکستان کیخلاف نعرے لگاتی رہی ہے لیکن حیرت ہے ریاست نے ان کے خلاف کارروائی عمل میں کیوں نہیں لائی۔