عمان:غیر ملکی ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لیے آن لائن لیبر شکایت سیل ستمبر سے کام شروع کر دے گا: وزارت افرادی قوت

منگل 23 اگست 2016 15:21

عمان:غیر ملکی ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لیے آن لائن لیبر شکایت سیل ..

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) :عمانی وزارتِ افررادی قوت نے غیر ملکی ورکروں کے مسائل حل کرنے کے لیئے آن لائن ویب پورٹل کا اغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں کرنے کا عندیہ دیاہے ۔ وزارت کے ترجمان کا کہناہے کہ آن لائن شکایات اور ان کے ازالے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جارہے ہے۔

(جاری ہے)

ویب پورٹل کو پہلے دو ماہ کے لیئے آزمائشی طور پر کھولا جائے گا۔ اس کے بعد ماہرین کی نگرانی میں اس میں پیش آنے والی خامیوں کو دور کر کے مکمل طور پر غیر ملکی شہریو ں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس وقت ویب پورٹل صرف ان غیر ملکی شہریوں کے لیئے جاری ہے جو کہ مسقط کی کمپنیوں میں ملازمت کرتے ہیں۔ ویب پورٹل کو انگریزی اور عربی زبان میں بنایا گیاہے ۔