ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کراچی کے مقامی ہوٹل میں موجود

ایم کیو ایم کے قومی اور صوبائی اراکین اسمبلی سے مشاورت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اگست 2016 15:17

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کراچی کے مقامی ہوٹل میں موجود

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء) : ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کراچی پریس کلب پہنچنے سے قبل کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں رُکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی سے ملاقات جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار پریس کانفرنس سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آض بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں ، کچھ دیر بعد پریس کلب پہنچوں گا۔