چین کے سیلاب سے متاثرہ صوبہ ہوبیی کیلئے حکومت پاکستان کے چاول کے عطیے کی پہلی کھیپ وہاں پہنچ گئی

منگل 23 اگست 2016 14:56

وہان ٹیانہی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) وسطی چین کے صوبہ ہوبیی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لئے پاکستان کی طرف سے چاول کے عطیے کو پہلی کھیپ گذشتہ روز وہان ٹیانہی کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ، ہوبیی کی صوبائی حکومت کے بائیس ٹن چاول کی پہلی کھیپ کے لئے ہوائی اڈے پر وصولی کی ایک تقریب کا انعقاد کیا ، عطیے کے منصوبے کے تحت پاکستان ناگہانی آفت کی امداد کے سلسلے میں 10000ٹن کا مجموعی عطیہ دے گا ، چاول کے عطیے کی پہلی کھیپ کی وصولی کی تقریب میں چین کی وزارت شہر ی امور کے ناگہانی آفت کے امدادی ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ ژیاؤ ڈونگ نے فراخدلانہ عطیے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اورچین کے درمیان گہری دوستی کی پوری طرح عکاسی کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

گوانگ ژویو میں پاکستانی قونصل خانے کے قونصل جنرل علی احمد آرائیں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے چین میں رونما ہونے والے واقعات پر ہمیشہ قریبی توجہ مبذول کی ہے چونکہ چینی عوام ناگہانی آفت کے بعد اپنے مکانات کی تعمیر نو میں مصروف ہیں ، حکومت پاکستان نے ہاتھ بٹانے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت پاکستان جلد ہی عطیہ کی بقیہ کھیپ وہان روانہ کر دے گا ، رواں موسم گرما میں صوبہ ہوبیی کے مجموعی طورپر 98دیہات اور شہر سیلاب سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔

جون میں موسم برسات کے آغاز کے بعد سے ہوبیی میں شدید بارش کے چھ ر اؤنڈ ہوئے ہیں ، طغیانی کی وجہ سے علاقے بھر میں زبردست نقصان ہوا ہے ، 18جون سے 31جولائی تک سیلاب سے مجموعی طورپر 98دیہات اور شہر متاثرہوئے ہیں ، متاثرہ افراد کی تعداد 17.85ملین تک پہنچ گئی ہے ، مجموعی طورپر 2.18ایکڑ قابل کاشت رقبہ زبر آب گیا ،573000مکانات منہدم ہو گئے اور 1.55ملین افراد کو عارضی طورپر منتقل ہونا پڑا۔

متعلقہ عنوان :