جدہ: سعودی اوجر ، بن لادن کمپنی کے ملازمین کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں فری علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں: مفرج الحقبانی

منگل 23 اگست 2016 14:50

جدہ: سعودی اوجر ، بن لادن کمپنی کے ملازمین کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں ..

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 اگست 2016ء ) : سعودی وزارتِ عمل برائے سماجی ترقی کے وزیر مفرج الحقبانی کی طرف سے خاص ہدایات جاری کیں گئی ہیں ۔جن کے تحت سعودی اوجر کمپنی اور بن لادن کمپنی کے ملازمین کو سعودی عرب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کا کہا گیاہے ۔ سعودی اوجر یا بن لادن کے غیر ملکی ملازمین کسی بھی طرح کی میڈیکل سہولت بغیر معاوضہ سعودی عرب کے سرکاری ہسپتال سے لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر ِ صحت توفیق الربیعہ نے وزارتِ عمل کے ساتھ مل کر ان ہدایات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تمام ہسپتالوں کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔وزارت صحت کی طرف سے مملکت کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سرکولر بھیج دیئے ہیں۔ ان ہدایات میں کمپنی ملازمین کو ایڈمٹ کرنے کے طریقہ کا ر بھی بتایاگیاہے ۔ مریضوں پر اٹھنے والے اخراجات کو بعد میں کمپنی کے اخراجات سے کاٹ لیا جائے گا۔ وزارتِ عمل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مفرج الحقبانی روزانہ کی بنیادوں پر ان ملازمین کے بارے میں رپورٹ لے رہے ہیں۔ غیرملکی ملازمین کے حل کے لیے کوششیں جاری ہیں۔