گورنر سندھ سے کور کمانڈر کراچی کی ملاقات

منگل 23 اگست 2016 14:45

کراچی ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے کور کمانڈر کراچی لفٹینینٹ جنرل نوید مختار نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران صوبہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ اور کور کمانڈر کراچی نے اس بات اتفاق کیا کہ شہر کے امن کو ہرصورت برقرار رکھا جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں ، شر پسندوں اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے ، ملک کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ ملاقات کے دران اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں امن کے قیام کے لئے رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :