وزیر اعلیٰ سندھ کا آئی جی سندھ پولیس کو ٹیلی فون،شہر میںٍ پولیس گشت کو یقنی بنانے کی ہدایت

منگل 23 اگست 2016 14:42

کراچی ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ٹیلی فون کر کے ہدایت کی ہے کہ شہر میںٍ پولیس گشت کو یقنی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کی صبح جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہرطرح کے بلدیاتی الیکشن داران میئر، چیئر مین کے انتخابات میں کسی قسم کی کوئی روکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو مزید ہدات دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :