چارسدہ ‘خواتین کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے ‘ نبیلہ رحمن

منگل 23 اگست 2016 14:34

چارسدہ۔23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر نبیلہ رحمان نے کہا ہے کہ خواتین کو نمائندگی دیکر ان کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے ۔ اے این پی نے بلدیاتی نظام میں بھی خواتین کو میرٹ کی بنیاد پر نمائندگی دے کر ایک اچھا اقدام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل میرہ اتمانزئی میں محلہ انور محال باچا گل کورونہ کی فرش بندی اور مختلف وارڈ ز میں ہینڈ پمپس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

نبیلہ رحمان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ صوبے میں خواتین کے حقوق اور ایوان میں ان کی نمائندگی کے لئے آواز اٹھا کر حقیقی معنوں میں ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس بار بلدیاتی نظام میں بھی عوامی نیشنل پارٹی نے خواتین کو مکمل نمائندگی دی ہے تاکہ صوبے میں دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ خواتین کی