چارسدہ ‘ درخت کاٹنے کے تنازعے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے‘ دو افراد جاں بحق ‘ایک زخمی ہو گیا

منگل 23 اگست 2016 14:34

چارسدہ۔23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) قارون ڈھیری میں درخت کاٹنے کے تنازعے پر پولیس اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ‘ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ تنگی کے علاقہ قارون ڈھیری میں درخت کاٹنے کے تنازعے پر پولیس اہلکار عصر خان اور ا س کے بھائی سرتاج پسران سردار نے مبینہ طور فائرنگ کرکے دو افراد گل رحمان ولد لعل محمد اور عنایت الرحمان ولد نور حمان کو قتل کر دیاجبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک شحص نذیر محمد شدید زخمی ہوگیا۔

واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ مقتولین کی نعشوں اور مجروح کو تنگی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔ پولیس نے مجروح نذیر محمد کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف دوہرے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔