پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ‘7قمار باز گرفتار

منگل 23 اگست 2016 14:33

کرک۔23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء)پولیس کا قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ7قمار باز گرفتار ‘داؤ پر لگی رقم برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے ڈی ایس پی بانڈہ داؤد شاہ نذیر خان کی قیادت میں SHOتھانہ ٹیری میرداد خان اور پولیس کی بھاری نفری نے ٹیری میں قمار بازی کی محفل پر چھاپہ لگاتے ہوئے 7قمارباز آلات قماربازی سمیت گرفتار کر لئے اور داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ دو افراد بھاگنے میں کامیاب ہوئے اس کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں کرک پولیس نے تین مجرمان اشتہاری ،5پستول ،61کارتوس اور 300گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔